اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ فراہ میں تکفیری دہشت گرد گردہ داعش کا ایک سرغنہ عبدالرزاق طالبان گروہ کے حملے میں ہلاک ہوگیا ہے۔ صوبہ فراہ کے شہر گلستان میں ہونے والے اس حملے میں داعش کے تین دیگر دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ ادھر افغانستان کے جوزجان صوبے کے گورنر ہاؤس کے ترجمان محمد رضا غفوری نے اعلان کیا ہے کہ اس صوبے میں داعش کے خود ساختہ گورنر ملا باز محمد کو داعش کے پانچ دیگر دہشت گردوں کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ محمد رضا غفوری نے بتایا کہ ملا باز محمد کو ننگرہار صوبے سے جوزجان بھیجا گیا تھا اور وہ نوجوانوں کو اپنے گروہ میں شامل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
.......
/169